Tuesday, July 17, 2018

موبائل ایپ (لسان القرآن) کے ذریعےقرآن کی عربی سیکھنے کا آسان طریقہ

0 comments
قرآن، Quran, Android, Arabicہر مسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ وہ قرآن کو ترجمے کے بغیربراہ راست پڑھکر سمجھے۔ لیکن کسی آسان طریقے کی غیر موجودگی میں قرآن کو سمجھ کے پڑھنے کی خواہش دل کی دل ہی میں رہ جاتی ہے۔ اگر آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو قرآن کو سمجھ کر پڑھنا چاہتے ہیں لیکن کوئی آسان حل سجھائی نہیں دے رہا تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، آپکی سہولت کیلئے لسان القرآن اینڈروئڈ ایپ تیار کی گئی ہے جس سے آپ آسانی سے قرآن کی عربی مفت سیکھ سکتے ہیں۔ 

لسان القرآن نے قرآن کی عربی کو سیکھنا آسان بنا دیا ہے۔ اس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اردو بولنے والوں کیلئے بنائی گئی ہے اور اس میں بنیادی تصورات ٹیکسٹ اور ویڈیو دونوں صورتوں میں دیئے گئے ہیں تاکہ عربی سیکھنے میں آسانی ہو۔ 

لسان القرآن کو ڈاون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

TEDx HUP ہم سب کو خواب چاہئیےاس ملک کیلئے۔ جاوید چوہدری

0 comments
ہجویری یونیورسٹی میں جاوید چوہدری کی دل موہ دینے والی گفتکو۔




Saturday, July 14, 2018

کیا متحدہ مجلس عمل انتخابات میں سرپرائز دے سکے گی؟

0 comments
محترم خورشید ندیم صاحب کی ایک نہایت ہی دلنشین تحریر جس میں وہ متحدہ مجلس عمل کے بننے کے پس پردہ عوامل اور ان کے ممکنہ انتخابی حکمت عملی پر اپنے کالم تکبیر مسلسل میں قلم اٹھایا۔ کالم پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

Friday, July 13, 2018

تدبر قرآن ۔ مولانا امین احسن اصلاحی (مکمل ۹ جلدیں)

0 comments
تدبر قرآندبستان فراحی سے وابستہ جلیل القدر عالم دین مولانا امین احسن اصلاحی کی مایہ ناز قرآنی تفسیر جس میں آیات کی تفسیر میں نظم قرآن اور ارتباط قرآن پر زور دیا گیا۔ ترجہ اور تفسیر کی زبان رواں اور شستہ ہے۔

اس بیش قیمت تفسیر کی مکمل ۹ جلدوں کے  ڈاون لوڈ لنک آپ کے لئے پیش خدمت ہیں۔  
  1. جلد اول
  2. جلد دوم
  3. جلد سوم
  4. جلد چہارم
  5. جلد پنجم
  6. جلد ششم
  7. جلد ہفتم
  8. جلد ہشتم
  9. جلد نہم

Thursday, July 12, 2018

کیا الیکشن 2018 کے بعد پاکستان کے حالات بدل جائیں گے؟

0 comments
الیکشن کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔ جدھر سے گزریں سیاسی سرگرمیاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔ ہر پارٹی اپنے منشورکا ابلاغ کر رہی ہے۔ پاکستانیوں کو خوشحال مستقبل کی نوید سنائی جا رہی ہے۔ خوشکن نعروں سے سرزمین پاکستان گونج رہی ہے۔ کیا واقعی پاکستان کی قسمت بدلنے والی ہے؟ میرا خیال ہے کہ نہیں ۔ 

اگر ہم پاکستان کے پچھلی ایک دو دہائیوں کو لیں اور اپنے ملک کی کارکردگی کا تجزیہ کسی بھی حوالے سے کریں، چاہے وہ سیاسی ہو، اقتصادی اور یا معاشرتی، تو اندازہ ہو گا کہ ہمارا رخ ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف ہے۔ اپنے سیا سی مخالفین کی رائے کا احترام اور برداشت کا تو ذکر ہی کیا، سیاست ہی کو مان لیا گیا ہے کہ اصولوں کی بنیاد پر نہیں ہو سکتی۔ وطن عزیز پر قرضہ بڑھتا ہی جارہا ہے اور اس بلا سے نجات کی کوئی صورت بھی مستقبل قریب میں نظر نہیں آرہی۔ اسی طرح معاشرے میں کرپشن اور اخلاقی تنزل اپنے انتہا کو چھو رہا ہے جس کا اندازہ کسی بھی اخبار یا ٹی وی چینل کی خبروں کو دیکھ کر بخوبی کیا جا سکتاہے۔ ایسے میں ہمارے لیڈروں کے کرنے کا کام تو یہ تھا کہ اپنی کمزوریوں کا ہم بحیثیت قوم ادراک کرتے اور اسکیلئے اپنی ترجیحات متعین کرتے اورتربیت کا کوئی لائیحہ عمل بناتے لیکن ہم تواس کے بارے میں سوچنا تک کے بھی روادارنہیں۔ کسی بھی سیاسی پارٹی کا منشور اٹھا کر دیکھ لیں آپ کو مایوسی ہی ہوگی۔ 

یاد رکھیں اللہ تعالی نے اپنی کتاب قرآن حکیم فرقان مجید میں ایک اصول بتا یا ہے، جس پر عمل کرکے ہم تنزلی کی گہرائی سے ترقی کی بلندی کی طرف اپنا سفرشروع کر سکتے ہیں:

اللہ کسی قوم کے ساتھ اپنا معاملہ اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی روش میں تبدیلی نہ کرلے (13:11)

اگر ہم اس اصول کو حرزجان بنا لیں اور بے لاگ احتساب کرتے ہوئے اپنی کمزوریوں کا ادراک کریں اور قرآن ہی کے حیات بخش اصولوں کے ذریعے اپنی اصلاح کیلئے عملی اقدامات کریں تو امید ہے کہ ہم اس ذلت کی تاریکیوں سے عزت کی روشنیوں کی طرف اپنے سفر کا آغاز کر سکیں۔

وکیل اور جج

0 comments

بچوں کی تربیت کے انداز بدلئے

0 comments
28056658_1615929608487855_7389103107448139651_n