Wednesday, July 4, 2018

کچھ’میری ڈائری‘ بلاگ کے بارے میں

0 comments
ایک شام ایک قریبی دوست فراز ، استقبال رمضان پروگرام میں مجھے اپنے ساتھ مراقبہ ہال(خانقاہ) لے گیا۔ جب ہم وہاں پہنچے تو مقرر روزے کی اہمیت اور اسکے باطنی پہلوپر روشنی ڈال رہا تھا۔ یہ میرا اللہ کی راہ میں اٹھایا ہوا پہلا قدم تھا۔ میرا یہ سفر اب بھی جاری ہے۔ 

اس بلاگ کے شروع کرنے کا مقصد اللہ کے دین کی صحیح تفہیم ہے۔ اپنی اصلاح چونکہ سب سے مقدم ہے، اسلئے بلاگ کا اولین مخاطب بھی میں خود ہوں۔ اگر میری اس کاوش سے کسی اور کا بھلا ہوجاتا ہے تو نور علٰی نور ہے۔

میں ہفتے میں ایک یا زیادہ سے زیادہ ۲ پوسٹ لکھوںگا۔ آج کے جدید دور میں لوگوں کے پاس وقت چونکہ کم ہوتا ہے اسلئے چھوٹے یا درمیانے سائز کے پوسٹ بلاگ میں پیش کئے جائیں گے۔ کیونکہ لکھنا یا پڑھنا اتنا اہم نہیں ہوتا جتنا کہ ہم اس لکھے یا پڑھے کے ساتھ کیا کرتے ہیں، اہم ہوتا ہے۔قارئین سے گزارش ہے کہ پوسٹ کو پڑ ھنے کے بعد جب بھی موقع ملے اسپر غور و فکر کریں اور دن کے اختتام پر غور و فکر کے حاصل کو لکھ لیا کریں۔ اگر کوئی عملی پہلو اس سے نکلتا ہو تو اسکو عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔ یاد رکھیں اسلام یعنی 
اللہ کا دین ایک عملی چیزہے اور اس میں منزل بغیر عمل کے ہاتھ نہیں آتی۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

نوٹ ۔ میرے پوسٹ اسلام، قرآن، کردارسازی، زندگی، سیاست، کتب،ایس ایم ایس، تصاویر، کالم، شاعری اور دیگرعنوانات پر مشتمل ہونگے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔